Ajwain ka Pani se wazan kam karna

Ajwain ka Pani se wazan kam karna

وزن کم کرنے کا شاندار نسخہ اجوائن کا پانی

موٹاپا ایک ایسی بیماری ہے جسے بہت سے لوگ بیماری سمجھتے ہی نہیں ہے۔ لٹکا ہوا پیٹ اور بڑھا ہوا وزن کسی بھی طور صحت مندی کی علامت نہیں ہے۔ بہت سی بیماریوں کی جڑ موٹاپا ہی ہے۔ خاص طور پر خواتین کی بہت سی بیماریوں کی وجہ یہ موٹاپا ہی ہے۔ اکثر خواتین میں موٹاپا حیض کی پریشانیوں کے باعث ہوتا ہے۔

آج آپ کو ایک ایسا آسان نسخہ بتا رہے ہیں جو ان خواتین کے لیے بہت ہی فائدہ مند ہے جو کہ پیریڈز کی خرابی وجہ سے موٹاپے کا شکار ہوئی ہیں۔ اجوائن کو مصالحوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔ اس میں بہت سی بیماریوں کے خلاف لڑنے کی قدرتی طاقت موجود ہوتی ہے۔ اجوائن کا پانی روزانہ پینے سے جسم سے موٹاپا تیزی سے کم ہونے لگتا ہے۔ اجوائن کا پانی پینے سے جسم کا میٹا بولزم کی کام کرنے کی طاقت بڑھتی ہے جس کی وجہ سے چربی پگھلنے کا عمل شروع ہوجاتا ہے۔

اجوائن کا پانی بنانے کے اجزاء:

۔ اجوائن آدھا چائے کا چمچ
۔ پانی 1 گلاس
۔ لیموں کا رس آدھا چائے کا چمچ
۔ شہد ایک چائے کا چمچ

اجوائن کا پانی بنانے کا طریقہ

ایک گلاس پانی میں اجوائن کو رات بھر کے لیے بھگو دیں۔ پھر صبح کو یہ پانی چھان لیں۔ اس کے بعد پانی میں لیموں کا رس ملائیں اور پھر شہد ایک چمچ ملا کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ یہ پانی روزانہ صبح نہار منہ یعنی بالکل خالی پیٹ پینا ہے۔

اجوائن کا پانی استعمال کرنے میں احتیاط

اجوائن کی تاثیر بہت گرم ہوتی ہے لہٰذا اس کو کم عمر لڑکیاں جن کو ابھی حیض شروع نا ہوئے ہوں استعمال نا کریں۔ وہ افراد جن کو گرمی کی شکایت ہو وہ بھی اس نسخے کو استعمال نا کریں۔

موٹاپا ختم کرنے کے لیے کچھ ضروری باتوں کا خیال رکھیں۔ چاول اور چینی سے بنی اشیاء کا استعمال ترک کردیں۔ آلو، شکر، فاسٹ فوڈز اورچکنائی والے کھانوں سے مکمل پرہیز کریں۔ سادہ غذا کا استعمال کریں۔ سبزیاں اور دال دلیہ وغیرہ کا استعمال بڑھا دیں۔ پورے دن میں پانی زیادہ سے زیادہ پئیں۔ لیکن کھانے کے کم از کم ایک گھنٹے تک پانی بالکل نا پئیں۔