Baal Khora Balchar ka Ilaja

Baal Khora Balchar ka Ilaja

گنج پن اور بالخورہ کا بہترین ٹوٹکہ

بالچر یا بالخورہ بالوں کی ایک بیماری ہے جس میں سر کے بال، داڑھی کے یا مونچھ کے بالوں میں کسی جگہ پر سارے بال گر جاتے ہیں اور جگہ بالکل صاف ہوجاتی ہے اور اس جگہ گنج پن ہوجاتا ہے۔ اس طرح سے کبھی کبھار سارے بال گر جاتے ہیں۔

ایک نہایت عام طور پر استعمال ہونے والا ٹوٹکا لہسن کے پانی کا جِلد کی متاثرہ جگہ پر استعمال ہے۔ اس کے علاوہ ایک ٹوٹکہ عبقری میں یہ ہے کہ آنکھوں میں نہ لگنے والاسرمہ جو آنکھوں میں جلن نہیں کرتا لے کر اس جگہ ملئے جہاں بال نہ ہوں، اس سے جلد ہی بال نکل آئیں گے ۔ سرمہ ملنے سے پہلے استرے سے تھوڑے تھوڑے سے جو بال ہوں انہیں صاف کر لیجئے اور سرمہ کو انگلی سے تھوڑا خالی جگہ پر ملئے یہ عمل دن میں دو بار کیجئے۔

ویسے تو اس کے لیے بہت سے ٹوٹکے آزمائے جاتے ہیں لیکن جو ٹوٹکہ ہم آج بتا رہے ہیں وہ شاید ہی کسی نے کبھی بتایا ہو۔

کڑوا تیل یعنی تارہ میرا کا تیل ایک پاؤ لے لیں۔
١٠٠ گرام رتن جوت جو کہ کسی بھی پنساری کی دکان پر با آسانی دستیاب ہے لے لیں کسی چیز میں ڈال کر اس کو موٹا موٹا کوٹ لیں۔ پھر اس کو اس تیل میں ڈال کر اس کو ہلکی آنچ پر پکائیں۔ بہت شدید بو آئے گی ناک پر کپڑہ وغیرہ باندھ کر پکائیں۔ کم از کم آدھا گھنٹہ تک پکانا ہے۔ پھر اس کو چولہے پر سے اتار کر رکھ دیں۔

ٹھنڈہ ہوجائے تو اس میں سے رتن جوت کے موٹے موٹے ٹکڑے نکال دیں اور باریک اس میں ہی رہنے دیں۔ اس میں آدھا پاؤ تل کا تیل ملاکر صاف شفاف شیشے کی بوتل میں بھر لیں۔ ٹرانسپیرنٹ بوتل ضروری ہے۔ پھر اس کو کم از کم دودن کے لیے دھوپ میں رکھ دیں۔

اب اس کو جہاں جہاں بالخورہ ہو گیا ہے اس پر انگلی کی مدد سے دن میں دو دفعہ ضرور لگائیں۔ صرف ایک ہفتہ میں ہی بالکل صحیح ہوجائے گا اور پہلے سے زیادہ اچھے بال اگ آئیں گے۔ اس تیل کو بال بڑھانے اور بالوں کی جملہ بیماریوں کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔