desi_totkay_in_urdu

Bimari ke liye Aasan Gharelu Totke

عام بیماریوں اور پریشانیوں کے لیے خاص ٹوٹکے

ہماری روز مرہ زندگی میں ایسے کتنے ہی چھوٹے چھوٹے مسائل کا حل ہم عام گھریلو طریقوں سے نکال لیتے ہیں۔ بہت سی ایسی عام سی بیماریاں ہیں جن کا علاج ہم دیسی ٹوٹکوں سے کر لیتے ہیں۔ آپ خود بھی ایسے بہت سے گھریلو طریقہ علاج اور دیسی ٹوٹکوں سے واقف ہوں گے۔ کچھ ایسے ہی عام اور چھوٹے چھوٹے مسائل کے لیے گھریلو ٹوٹکے (Bimari ke liye Aasan Gharelu Totke) ذیل میں دیے گئے ہیں۔

سردرد اور بالوں کی خشکی دور کرنے کیلئے

اسپرین کی کچھ گولیاں پیس کر ان میں دو چمچ شیمپو ملائیں اور بالوں میں لگا لیں۔ اسپرین کی گولیوں اور شیمپو کے اس آمیزے کو 5سے 10منٹ لگا رہنے دیں اور پھر سر دھو ڈالیں۔ ا س سے آپ کو سردرد اور خشکی سے نجات مل جائے گی۔ اسپرین میں دراصل سیلیسیلک ایسڈ (Salicylic acid)ہوتا ہے جو ڈینڈرف ختم کرنے کا کام کرتا ہے۔

منہ کی ناگوار بدبو ختم کرنے کے لیے

عموماََ ایسا ہوتا ہے کہ باقاعدگی سے برش کرنے اور منہ کو صاف رکھنے والے افراد بھی بدبودار سانس کے مسئلے کا شکار ہوتے ہیں اور ان کے سانس سے محسوس ہونیوالی بدبو ناقابل برداشت ہوتی ہے۔ اگر آپ کو سانس کی بدبو کا مسئلہ درپیش ہے تو اجوائن کا پودا آپ کے لیے بہترین ہے کیونکہ سبز اجوائن کھانے سے وہ بیکٹیریا ختم ہو جاتے ہیں جو بدبودار سانس کا باعث بنتے ہیں۔

ہچکیوں کو فوری طور پر روکنے کے لیے

کئی مرتبہ بیٹھے بٹھائے شروع ہونیوالی ہچکی اذیت ناک بن جاتی ہے ۔ اگر آپ کو ہچکی لگی ہوئی ہے تو ایک یا دو چمچ چینی کھا لیجیے کیونکہ چینی ہمارے جسم کی توجہ ہچکی سے ہٹا دیتی ہے، جس سے ہچکی رک جاتی ہے۔

پیلے زرد دانتوں کو سفید کرنے کا ٹوٹکہ

یوں تو عموماََ آپ نے سنا ہو گا کہ ایک سیب روزانہ کھانے سے انسان کو ڈاکٹر کے پاس نہیں جانا پڑتا مگر آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ یہ پیلے اور زرد دانتوں کیلئے بھی نہایت مفید ہے۔کیو نکہ سیب میں میلک ایسڈ اور دیگر ایسے خواص پائے جاتے ہیں جو دانتوں کی پیلاہٹ کو ختم کرکے انہیں سفید اور چمکدار بناتے ہیں۔

آنکھوں کے سیاہ حلقوں کا خاتمہ

عموماََ خواتین و حضرات اپنی آنکھوں کےگرد نمودار ہونے والے سیاہ حلقوں سے انتہائی پریشان نظر آتے ہیں جو ان کی شخصیت اور حسن پر کسی گرہن کی مانند معلوم ہوتے ہیں۔ اگر آپ کی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے پڑ چکے ہیں تو اس کے لیے ’ٹی بیگ‘ بہترین چیز ہیں۔ استعمال کے بعد ٹی بیگز کو ٹھنڈا کرکے کچھ دیر کے لیے آنکھوں کے اوپر رکھ لیں۔ چونکہ چائے کی پتی بہترین اینٹی آکسیڈنٹ ہوتی ہے لہٰذاآپ کا یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔بہترین نتائج کے لیے بیگز کو فریج میں ٹھنڈا کریں۔

گرتے بالوں کا آسان حل

بالوں کے گرنے سے جہاں خواتین وہاں مرد حضرات بھی پریشان دکھائی دیتے ہیں مگر اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ، بالوں کا گرنا روکنے کیلئے سر میں پیاز کے پانی کا مساج کریں اس سے بالوں کا گرنا بندھ ہو جائے گا اور ان کی بڑھوتری شروع ہوجاتی ہے۔ پیاز میں سلفر بہت زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے جو بالوں کے لیے بہت مفید عنصر ہے۔

درد شقیقہ یا آدھے سر کا درد دور کرنے کا ٹوٹکہ

دردشقیقہ کے مریض افراد اگر فوری طور پر سر میں ہونیوالے اس درد سے نجات حاصل کرنا چاہتے تو برف کا ایک ٹکڑا لے کر اپنی گردن کے پچھلے حصے پر رگڑیں۔برف آپ کی ان عصبی بافتوں کو بے حس کر دے گی جو درد کے سگنل بھیج رہی ہیں۔