Chehre ke Daag khatam karne ka Tarika

Chehre ke Daag khatam karne ka Tarika

صاف شفاف چہرہ، چمکتی ہوئی جلد کے لیے گھریلو ٹوٹکے

صرف گورا رنگ ہی خوبصورتی کی علامت نہیں ہوتی ہے۔ اگر چہرے کی جلد بے داغ اور صاف ستھری ہے تو اس سے ہی آپ کی خوبصورتی میں چار چاند لگ جاتے ہیں۔ آج ہم آپ کو گھریلو طریقوں سے چہرے کی جلد صاف اور چمکدار بنانے کے گھریلو طریقے (Chehre ke Daag khatam karne ka Tarika) بتائیں گے جن کو آزما کر آپ یقینی طور پر فائدہ حاصل کریں گے۔

یہ بالکل بھی ضروری نہیں ہے کہ چہرے کی خوبصورتی کے لیے آپ بازار سے مہنگی مہنگی کریم اور لوشن خریدیں، بلکہ آپ گھر میں موجود قدرتی چیزوں سے بھی خوبصورت نکھار حاصل کر سکتی ہیں۔

چہرے پر کچھ بھی آزمانے سے قبل کچھ احتیاطی تدابیرجان لیں:

– غذا ہمیشہ متوازن استعمال کریں، جلد کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ مرغن غذائیں کھانے میں احتیاط کریں۔ دودھ، پھلوں اور سبزیوں کو اپنی غذا کا حصہ بنائیں۔ چہرے کی دلکشی اور چمکدار جلد کے لیے سب سے اہم چیز آپ کی اندرونی صحت ہی ہے۔

– پہلے سے میک اپ شدہ چہرہ پر نئے میک اپ کی تہہ نہ کریں، بلکہ پہلے کسی اچھے صابن سے چہرے کو دھولیں‘ پھر میک اپ کریں یا میک اپ صاف کرنے کے لئے ہمیشہ عمدہ کلینزر استعمال کریں۔

– بلیک اور وائٹ ہیڈز کی مستقل صفائی کریں۔ جلد پر موجود زائد چکنائی کو متواتر صاف کرنے کے ساتھ جلد کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

کیل، مہاسوں اور دانوں سے نجات (chehre k dano k liye)

کیل مہاسوں سے نجات کے لئے بیرونی طور پر کد ُو کی چھوٹی تازہ پتیوں کا استعمال بہت موثر ہے۔ کد ُو کی چند پتوں کو پیس کرچہرے پر لگائیں اور پھر صاف پانی سے چہرہ دھولیں۔ اگر چہرے پر کیلیں ہیں تو پھٹکری پانی میں گھول کر جہاں جہاں کیلیں ہیں وہاں وہاں لگائیں۔ 10دن کے عمل سے چہرے صاف ہونا شروع ہوجائے گا۔

سلاد کے پتے بھی جلد کی خوبصورتی کے لئے بہت مفید ہیں ۔چکنی جلد کی خواتین سلاد کے پتوں کو گلاب کی پتیوں اور لیموں کے رس کے ساتھ ملا کر پیس لیں ۔ اسے چہرے پر ½گھنٹے کے لئے لگائیں پھر صاف پانی سے چہرہ دھو لیں۔ چہرے کی چکنائی جو کیل مہاسوں کا باعث ہوتی ہے صاف ہو جائے گی۔

چہرے کے نشانات ختم کرنے کا طریقہ (dano k nishan khatam karne ka tarika)

اگر چہرے پر زخم کے نشان ہیں تو اخروٹ کی گری پیس کر لگائیں۔ اس عمل سے نہ صرف زخم کے نشان مٹ جائیں گے بلکہ جھائیاں بھی دُور ہوجائیں گی۔

چندن کا پائوڈر عرق گلاب میں گوندھ کر چہرے پر لیپ کریں اس سے چہرے کے دھبے مٹ جاتے ہیں اور کیل مہاسے دور ہو جاتے ہیں۔

چہرے کے بدنما داغ کا خاتمہ (Chehre ke Daag khatam karne ka Tarika)

دھوپ سے پیدا ہونے والے داغ دھبوں کے لئے دہی سے بہترکچھ نہیں۔ ایک چائے کے چمچے دہی میں ایک چٹکی زعفران شامل کر کے چہرے پر لگائیں۔ روزانہ عمل کرنے سے داغ دھبے د ُور ہوجاتے ہیں اور چہرہ نکھر کر شاداب ہوجاتا ہے۔

چہرے پر پڑنے والے داغوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے جائفل کو دودھ کے ساتھ رگڑ کر یا پیس کر چہرے پر لگائیں ‘یہ عمل ہفتے میں 4بار دہرائیں۔

کیلے کو کچل کر متاثرہ حصوں پر پندرہ منٹ کے لیے لگا کر چھوڑ دیں پھر چہرے کو گرم پانی سے دھو لیں ،اس عمل کو ہفتے میں چار بار د ہرانا ہے۔

جھائیاں اور جھریاں ختم کرنے کا طریقہ (chehre ki chaiyan door karne ka tarika)

بینگن کو ٹکڑوں میں کاٹ کر اس کا گودہ ہٹا دیں اب اس مرہم کو متاثرہ حصے پر لگائیں اور پندرہ منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ اسکے بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں۔ اس عمل کو ہفتے میں تین بار دہرانے سے آپ چھائیوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

چہرے پر پڑنے والے داغوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے جائفل کو دودھ کے ساتھ رگڑ کر یا پیس کر چہرے پر لگائیں ‘یہ عمل ہفتے میں 4بار دہرائیں۔

ایک درمیانہ پیاز پیس کر اس میں تھوڑا سا سرکہ شامل کریں ۔اس مکسچر کو اپنے چہرے پر پندرہ منٹ کے لیے لگا کر چھوڑ دیں ۔ اگر جلن ہو تو فورا دھو لیں۔

جھائیوں کے خاتمے کے لئے بادام اور خشخاش کو ہم وزن لے کر ذرا سے پانی میں اتنی دیر بھگوئے رکھیں کہ وہ آسانی سے پس جائے ۔ رات کو اس کا لیپ پو ُرے چہرے پر لگائیں‘ صبح منہ دھو ڈالیں۔