cherry_k_fayde

Cherry Fruit Health Benefits in Urdu

چیری کے فائدے

موسم گرما اپنے ساتھ بہت سے شاندار پھل لے کر آتا ہے۔ مشہور پھلوں میں آم، خوبانی، آلوچہ، تربوز، خربوزہ، گرما، آڑو، چیکو وغیرہ ہیں۔ لیکن کچھ پھل اپنی قیمت کی وجہ سے اتنے عام نہیں ہیں۔ جیسے کہ لیچی اور چیری۔ آج ہم آپ کے لیے کر آئے ہیں چیری کے صحت کے لیے فائدے Cherry Fruit Health Benefits in Urdu مکمل تفصیل کے ساتھ۔ خود بھی فائدہ اٹھائیں اور اپنے پیاروں کے ساتھ بھی چیری پھل کے فوائد شیئر کریں۔

چیری ایک بہت ہی مزیدار اور خوش رنگ پھل ہے۔ چیری پر ہونے والی تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ سرخ اور رس دار چیری آرتھرائٹس اور گٹھیا کے درد میں آرام دیتی ہے۔ ساتھ ہی کینسر اور ذیابیطس جیسے خطرناک امراض سے بچنے میں بھی فائدے مند ہوتی ہے۔

چیری میں موجود غذائیت

چیری کیوں کہ قیمت میں عام پھلوں سے قدرے مہنگا ہوتا ہے اس لیے اتنا عام پھل نہیں ہے۔ لیکن پھر بھی چاہے کم مقدار میں ہی سہی لیکن ضرور کھانی چاہیے کیوںکہ چیری صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔

چیری میں کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ چیری میں کاربوہائیڈریٹ، شوگر، فائبر، فیٹ، پروٹین وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ چیری میں وٹامنز بیٹاکیروٹین، وٹامن اے، تھیامن بی، ربوفلیون، وٹامن بی، وٹامن سی، وٹامن کے بھی موجود ہیں۔

چیری منرلز کیلشیم، آئرن، میگنیشیم، میگنیز، فاسفورس، پوٹاشیم ، سوڈیم، زنک سے بھرپور پھل ہے جو آپکو مختلف جسمانی بیماریوں سے بچا کر قوت بخشتا ہے۔

کون سی چیری زیادہ فائدہ مند ہے؟

چیری کی دو اقسام عام طور پر بازار میں دستیاب ہوتی ہیں۔ ایک سرخ اور ایک گہرے رنگ کی سیاہی مائل ہوتی ہے۔ یوں تو تمام اقسام کی چیریز صحت کے لیے فائدے مند ثابت ہوتی ہیں۔ لیکن تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ کھٹی چیری جو گہرے رنگ کی ہوتی ہے اس کے چھلکے میں بھرپور غذائیت موجود ہوتی ہے۔

چیری کے صحت کے لیے فائدے Cherry Fruit Health Benefits in Urdu

– چیری میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ جسم کو فری ریڈیکلز سے بچاتا ہے۔ روزانہ ایک گلاس چیری کا جوس عمر بڑھنے کے عمل کو سست کرتاہے۔ جلد کے مختلف مسائل کے حل کے لئے چیری کھانا مفید ہے۔ پوٹاشیم سے مالامال ہے اسی لئے دل کی شرح اور بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں مددگار ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ کم کرتاہے اور برے کولیسٹرول کو کم کرنے میں مددکرتی ہے۔ گھٹیاکے خطرے کو کم کرتی ہے۔ چیری بڑی آنت کے کینسر سے بچاتی ہے۔

– ماہرین چیری کو نظام ہضم کے لیے بہترین قرار دیتے ہیں کیونکہ اس فائبر کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے-

– چیری وزن کو متوان رکھتی ہے کیونکہ اس میں وٹامن سی٬ ای٬ پوٹاشیم ٬ میگنیشیم٬ آئرن اور فولیٹ موجود ہوتا ہے- چیری میں فاضل چربی کو پگھلانے کی صلاحیت بھی موجود ہوتی ہے-

– وٹامنز اور منرلزسے بھرپور چیری اچھی صحت کی برقراری کیلئے ضروری ہے چیری میں موجود مرکبات آپکی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار اداکرتے ہیں۔

– چیری اینٹی انفلیمنٹری خصوصیات کے باعث دل کی بیماریوں کے خطرات کو کم کرتی ہے۔ اسٹڈیز کے مطابق چیری اینٹی آکسیڈنٹ کے باعث کینسر سے بچاتی ہے۔

– چیری میلاٹونن کا اچھا ذریعہ ہے ،انسومنیا کے مریض اس سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ چیری خون کی کمی دور کرتی ہے۔ حاملہ خواتین کیلئے چیری کھانا بہت مفید ثابت ہوتاہے۔

– دن میں دوبار استعمال کریں چیری جوڑوں کے درد میں بہترین پھل ہے،پٹھوں کی سوجن اور درد کو کم کر سکتی ہے۔

– دیگر پھلوں کے مقابلے میں چیری میں گلیسیمک انڈیکس کم ہوتاہے اسی لئے ذیابیطس کے مریضوں کیلئے چیری مفید ہے۔

– چیری اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہونے کے باعث میموری میں اضافہ کا باعث ہے۔

– چیری پیٹ کی اضافی چربی کو ختم کرتی ہے۔ چیری دل کی بیماریاں، کولیسٹرول، بلڈپریشر، اور ذیابیطس کے خطرے کو کم کرتی ہے۔