Chotay Bachon k Liye Health Tips

Chotay Bachon k Liye Health Tips

چھوٹے بچوں کے لیے گھریلوٹوٹکے

چھوٹے بچے جو کہ اپنی کسی بھی تکلیف کا اظہار صرف رو رو کر ہی کرسکتے ہیں، اور مائیں بے چاری خاص طور پر نئی مائیں بچے کو سنبھال سنبھال کر ہلکان ہوئی رہتی ہے۔ چند دہائیوں قبل تک لوگ چھوٹے بچوں کو ڈاکٹر کے پاس لے جانے کے حق میں نہیں ہوتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بچوں کو ڈاکٹرکے پاس لے کر جایا جائے تو فوری طور پر جراثیم کش ادویات (antibiotics) کا استعمال شروع کرادیتے ہیں ۔ یہ ادویات بچوں کے جسم سے قوت مدافعت کم کرنے کا سبب بن کر انہیں بار بار بیمار کردیتی ہیں۔ اس لیے بہتر یہ ہے کہ پہلے گھر پر ہی کچھ بے ضرر اور کارآمد ٹوٹکوں (Chotay Bachon k Liye Health Tips) کو آزما لیا جائے۔

اس ہی سوچ کے تحت آج ہم آپ کے لیے لائے ہیں چھوٹے بچوں کے لیے کچھ خاص، آسان اور آزمودہ گھریلو ٹوٹکے۔ جو بچوں کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ان کی تکلیف اور بیماری میں کمی کرتے ہیں۔

بچوں کے ہاضمہ کے لیے ٹوٹکہ

گر بچے کو بد ہضمی ہو جائے تو ایک چائے کا چمچہ سونف اور ایک چائے کا چمچہ باریک کٹا ہوا پودینہ ایک پیالی پانی میں خوب اُبالیں اور اسے چھان کر رکھ لیں ۔ اس پانی کو وقفے وقفے سے بچے کو پلائیں‘بچہ نہ صرف دودھ ہضم کرنے لگے گا بلکہ اس کی صحت بھی بہتر ہوجائے گی۔

بچوں کے دانت آرام سے نکلنے کا ٹوٹکہ

بچوں کے دانت نکلنے کا وقت والدین کے لئے بہت صبر آزما ہوتا ہے۔ایسے میں پسی ہوئی ملٹھی ‘شہد اور نمک ملا کر مسوڑھوں پر ملیں۔ اس سے بچہ آسانی سے دانت نکال لیتا ہے۔

بچوں کا ذہین بنانے کا ٹوٹکہ

شروع سے ہی اگر بچے کو ایک چھوٹی الائچی کے دانے اور چینی ملا کر باقاعدگی سے دودھ کے ساتھ کھلائے جائیں تو اس سے بچوں کی ذہانت میں اضافہ ہوتا ہے۔

بچوں کا توتلہ پن دور کرنے کا ٹوٹکہ

بچوں کے تو ُتلے پن کو دُور کرنے کے لئے 9 کالی مرچیںاور 9بادام حسب منشا چینی کے ساتھ ملا کر چٹنی بنا کر رکھ لیں اور رات کو چٹایئں اور صبح تازہ مکھن چینی ملا کر چٹائیں۔

بچوں میں قبض کے لیے گھریلوعلاج

بچوں کو اگر قبض ہو جائے تو انہیں دوا نہ دیں چائے کا ہلکا قہوہ شکر ساتھ پکا کر پلانے سے قبض کی شکایت د ُور ہو جائے گی۔ چھوٹے بچوں کو نیم گرم پانی پلانے سے بھی قبض کی شکایت د ُور ہوجاتی ہے۔

بچوں کا بستر میں پیشاب کردینا

بچے اگر بستر پر پیشاب کردیتے ہیں تو ایک کھانے کا چمچہ سفید تل لے کر اسے بھو ُنیں اور اسے ایک چائے کا چمچہ پسے ہوئے گڑ ُمیں ڈال کر لڈ ُوبنائیں اور بچے کو کھلا دیں۔ بچے کو کروٹ سے سلائیں۔

بچوں کو ٹھنڈ سے بچانے کے لیے

بچوں کو سردی سے بچانے کے لئے ایک پیالی سرسوں کے تیل میں ایک چائے کاچمچہ اجوائن ‘ ¼چائے کا چمچہ ہلدی‘ چند پتیاں زعفران اور بغیر چھلے ہوئے لہسن کے 3 جوے ڈال کر اسے اتنا پکائیں کہ لہسن سیاہ ہوجائیں۔ اسے ٹھنڈا کریں اور چھان کر رکھ لیں۔ اس تیل سے بچے کی پسلیوں اور سینے پر ہلکی سی مالش کریں۔ سردی کا موسم بغیر کسی تکلیف کے گزر جائے گا۔