Common Hair Problems Home Remedies

Common Hair Problems Home Remedies

Hair is the quality of your personality. Hair is important for both men and women. Long and beautiful hair is the desire of every woman. Similarly, the inspiring personality of the men depends on beautiful and stylish hairs. Hair care is the necessary thing to good and healthy hair. The hair care involves the maintaining hair healthy, treats the hair problems and gives the beauty to the hair. Many of us treat the hair normally.

Here we are present today with some important hairs problems and their easy home solutions. Of course you will get a lot of benefits from these Desi Totkay. Try yourself and tell your loved ones too.

بالوں کے مسائل اور ان کا آسان علاج

بال آپ کی شخصیت کی خوبصورتی کا ضامن ہیں۔ مرد و عورت دونوں کے لیے بالوں کی اہمیت یکساں ہوتی ہے۔ لمبے گھنے اور خوبصورت بال ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے۔ اسی طرح مرد حضرات کی بھی متاثر کن شخصیت خوبصورت اور گھنے بالوں کی مرہون منت ہوتی ہے۔ لیکن بالوں کی اگر صحیح طرح سے نشوونما نا کی جائے اور اگر ان پر توجہ نا دی جائے تو یہ بالوں کی خوبصورتی آپ سے چھن بھی سکتی ہے۔

یہاں آج ہم آپ کے لیے بالوں سے متعلق کچھ اہم مسائل اور ان کے آسان گھریلو حل لے کر حاضر ہوئے ہیں۔ یقینی طور پر ان ٹوٹکوں سے آپ کو بہت فائدہ حاصل ہوگا۔ خود بھی آزمائیے اور اپنے پیاروں کو بھی ضرور بتائیے۔

بالوں اور خشکی کیلئے آزمودہ ٹوٹکہ

بالوں کے مسائل ،خشکی کے مسائل اور جلدی مسائل کے لیے خاص طور پر سکری، بالوں کا گرنا‘ جڑوں کا کمزور ہونا ان سب کے لیے ایک انتہائی مفید اور کارگر نسخہ ہے۔
یک دیسی انڈہ لے لیں اس کو توڑ کر ایک پیالی میں ڈالیں جتنا انڈہ ہو اتنی مہندی سرخ دیسی پسی ہوئی‘ کیمیکل کے بغیر ہو‘ اتناہی سرسوں کا تیل اور دہی۔ ان سب کو ملا کر پیسٹ بنائیں اور انگلیوں سے بالوں کی جڑوں میں لگائیں اور کم از کم چار پانچ چھ گھنٹےلگا رہنے دیں ۔ اس کے بعد سر دھولیں۔

گرتے بالوں کو روکنے کےلیے ٹوٹکہ

لہسن (تھوم) کے اوپر جو چھلکا ہوتا ہے(چھال) حسب ضرورت لے کر روغن زیتون میں جوش دے کر محفوظ کرلیں اور جب بھی نہائیں ‘ نہانے کے بعد یہی تیل استعمال کریں۔ ان شاء اللہ بہت فائدہ ہوگا اور بال نہیں گریں گے۔

بالوں سے جوئوں کامکمل خاتمہ

ایک لیموں لے کر اس کو درمیان سے کاٹ لیں اور پھر اسے بالوں میں رگڑیں کہ اس کا رس بالوں کی جڑوں تک پہنچ جائے۔ اسے 2 گھنٹے لگا رہنے دیں ،پھرنیم کے پتوں کوپانی میں اُبال لیں اوراس پانی سےسردھو لیں۔ احتیاط کریں! یہ پانی آنکھوں میں نہ جائے۔ جوئوں کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا اور بالوں میں چمک آجائے گی۔