Falsay ka Sharbat banane ka Tarika

Falsay ka Sharbat banane ka Tarika

فالسہ کا شربت بنانے کے طریقے

ایک تحقیق کے مطابق فالسہ اور اس کا شربت جگر کے امراض میں فائدہ مند ہے، خاص طور پر یرقان کے مریضوں کے لیے یہ نہایت مفید ہے جب کہ روزانہ فالسے کا ایک گلاس ٹھنڈا شربت پینے سے تندرست افراد بھی یرقان سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ آج ہم آپ کو فالسہ کا شربت (Falsay ka Sharbat banane ka Tarika) بنانے کو دو طریقے بتائیں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فالسے کا شربت صبح شام پینے سے نہ صرف بلڈ پریشر کم ہوتا ہے بلکہ یہ سر درد میں بھی فائدہ مند ہے۔ شدید گرمی اور لو میں فالسے کا ایک گلاس شربت پی کر سن اسٹروک سے بھی محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

فالسہ کا شربت فوری تیار کرنے کا طریقہ Falsay ka Sharbat banane ka Tarika

اجزاء:

فالسہ ایک پاؤ، چینی حسب ضرورت، کالا نمک حسب ذائقہ
ٹھنڈا پانی دو گلاس، آئس کیوز حسب ضرورت۔

فالسہ کا شربت بنانے کی ترکیب:

گرائنڈر میں فالسہ، ٹھنڈا پانی، چینی اور کالا نمک شامل کر کے اچھی طرح گرائنڈکرلیں اور شربت کو چھنی سے چھان لیں تاکہ سارے بیج چھنی میں رہ جائیں۔ مزیدار فالسہ کا شربت تیار ہے۔ خوب ٹھنڈا کر کے پیش کرتے ہوئی آس کیوبز ڈال دیں۔

فالسہ کا شربت بنا کر محفوظ کرنے کا طریقہ

اجزاء

فالسے: ایک کلو
چینی : ڈیرھ کلو
عرق گلاب: آدھاکلو
کھانے والا میٹھا جامنی رنگ : ایک چٹکی برابر

فالسہ کا شربت بنانے کی ترکیب:

فالسے اچھے عمدہ لے کر انہیں پیس لیں۔ اور پھر کسی باریک کپڑے میں ڈال کر چھان لیں۔ فالسے کا عرق علیحدہ رکھ لیں اب چینی کو عرق گلاب میں‌ڈال کر پکائیں اور ایک دو جوش آنے کے بعد فالسے کا عرق اس میں دال دیں اور پکنے دیں۔

جیسے جیسے اس میں میل آتا جائے، چمچے سے اتارتے جائیں۔ جب میل ختم ہو جائے تو اس میں رنگ پانی میں‌گول کر ڈال دیں‌ اور ایک دو جوش آنے پر اتار لیں ٹھنڈا ہونے پر بوتلوں کو خشک کر کے اُن میں بھر لیں۔ لیجیے فالسے کا شربت تیار ہے۔

اسے آپ فرج میں محفوظ کرسکتے ہیں۔ جب فالسہ کا شربت پینے کا دل چاہے تو پانی میں ملا کر اور ٹھنڈا کر کے پی سکتے ہیں۔