Fast Heartbeat Causes & Home Remedies in Urdu

Fast Heartbeat Causes & Home Remedies in Urdu

Heart rhythm problems (arrhythmia) occur when the electrical impulses produced by your heart that coordinate heartbeat do not function properly, causing your heart to beat too quickly (tachycardia), too slowly (bradycardia), or irregularly (bradycardia-tachycardia).

بلڈ پریشر، شوگر، کمزوری، کولیسٹرول وغیرہ کی شکایات آج کل بالکل عام ہوگئی ہیں۔ پہلے یہ بیماریاں صرف بڑی عمر کے لوگوں کو ہی ہوا کرتی تھیں، لیکن اب تو کم عمر لوگوں کے ساتھ بھی یہ بیماریاں مشاہدہ میں آرہی ہیں۔ ان قسم کی بیماریوں کا سب سے زیادہ نقصان دل کو ہوتا ہے۔ دل کمزور ہوجانا اور دھڑکن کا معمول سے زیادہ بڑھ جانا ، دل کی بیماری کا آغاز ہے۔ دل کی دھڑکن بڑھنے کی ایک اہم وجہ تمباکونوشی ہے چاہے وہ سگریٹ ہو یا پان گٹکا وغیرہ۔

دل کی دھڑکن بڑھنے کا غذا سے علاج

– جن کے دل کی دھڑکن بڑھ رہی ہو اور دل کی بیماریوں سے بچنا چاہتے ہیں تو وہ ایک کچا پیاز روزانہ دوپہر کا کھانا کھاتے وقت کھائیں۔ اس سے دھڑکن نارمل ہوجاتی ہے۔ پیاز کا رس مناسب مقدار میں لینے سے بلڈپریشر نارمل رہتا ہے اور دل کی کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
– اگر دل میں درد ہو، دھڑکن زیادہ ہو تو انگور کا رس پینے سے درد بند ہوجاتا ہے اور دھڑکن نارمل ہوجاتی ہے۔ تھوڑی ہی دیر میں آرام آجاتا ہے۔ انگور کا استعمال اگر مستقل رکھا جائے تو دل کی بیماری میں بہت فائدہ مند ہے۔
– دل کی دھڑکن کو نارمل کرنے میں پستہ کھانا انتہائی مفید ہے۔ رات کو پانچ پستے پانی میں بھگودیں۔ صبح پانی پھینک دیں۔ صرف پستہ کھا کر اوپر سے دو گھونٹ دودھ پی لیں۔
-کچے دودھ میں حسب ذائقہ مصری یا شہد ملا کر، دس بھیگی ہوئی کشمش اسی بھگوئے ہوئی پانی میں پیس کر ملا کر روزانہ چالیس دن پیئں۔ دل کی دھڑکن کم ہوگی ، جسم میں قوت آئے گی۔
– دل کی دھڑکن بڑھنا اور خون گاڑھا ہونے کی بیماری میں گاجر بہت مفید ہے۔ دل کی دھڑکن اگر تیز معلوم ہو، تو خشک دھنیا اور مصری برابر مقدار میں ملا کر روزانہ ایک چمچ ٹھنڈے پانی سے لیں۔
– سیب کا مربہ بندرہ بیس دن کھانے سے دل کی کمزوری اور دل کا بھیٹنا ٹھیک ہوجاتا ہے۔ دل گھبرانے چھاتی میں جلن ہونے پر ٹھنڈے پانی میں لیموں نچوڑ کر پینے سے فائدہ ہوتا ہے۔