Hairs Balon k liye Totka in Urdu

Hairs Balon k liye Totka in Urdu

بال لمبے اور گھنے، خشکی دور کرنے کا ٹوٹکہ

اکثر خواتین کو بال گرنے یا کمزور ہونے کی شکایت پیش آتی رہتی ہے اور وہ طرح طرح کے ٹوٹکے آزما کر انہیں مزید خراب کرلیتی ہیں لیکن اب ایسا آزمودہ نسخہ آگیاہے جو کہ انتہائی آسان ہے۔

کیلا ایسا پھل ہے جو اہم غذائی عناصر اور منرلز سے بھرپور ہوتا ہے جو صحت کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں. اس میں موجود پوٹاشیم، میگنیشم، امینو ایسڈز اور وٹامن اے، بی اور ای سمیت دیگر موجود ہوتے ہیں جن میں سے پوٹاشیم بالوں کی نشوونما کے لیے بہت ہم جز ہے جو خشکی کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد دیتا ہے.

پوٹاشیم کنڈیشنر کی طرح کام کرتا ہے جبکہ بالوں کی نمی کے لیے بھی فائدہ مند ہے. یہی وجہ ہے کہ کیلے کا ماسک روکھے اور بے جان بالوں کو نرم اور جگمگانے میں مدددے سکتا ہے. اس کو بنانے کا طریقہ جان لیں

اجزا

کیلے
شہد
عرق گلاب
ناریل کا دودھ
دہی
ناریل کا تیل

طریقہ کار

دو کیلوں کو لیں یا اپنے بالوں کی لمبائی کے مطابق تعداد بڑھا دیں، پھل کو ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور اسے ایک ڈونگے میں ڈال دیں. اس کے بعد دو سے تین کھانے کے چمچ ناریل کے دودھ کا اضافہ کریں، اب ان اجزاءکو اس وقت پیسنا جاری رکھیں جب تک ساخت ہموار نہ ہوجائے. ایسا ہونے کے بعد اس میں شہد کو ملائیں اور چمچ سے مکسچر کو ہلائیں، اس کے بعد دو چائے کے چمچ ناریل کے تیل اورعرق گلاب کا اضافہ کردیں. اس کے بعد ایک چائے کا چمچ دہی اس مکسچر میں ملائیں اور اچھی طرح چمچ سے مکس کرلیں.

بعد ازاں اس مکسچر کو ہاتھوں سے اچھی طرح بالوں میں لگالیں اور یہ ماسک دس سے پندرہ منٹ تک کے لیے بالوں پر لگا رہنے دیں. اس کے بعد ٹھنڈے یا نیم گرم پانی سے سر دھولیں اور پھر تولیے کی بجائے ہوا سے بالوں کو خشک ہونے دیں. اس ماسک کو ایک مہینے میں تین بار استعمال کرنا بہتر نتائج میں مدد دیتا ہے. یہ قدرتی ماسک بالوں کی جگمگاہٹ میں مدد ملتی ہے اور آپ اس کا نتیجہ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے.