Health Benefits of Lemon in Urdu

Health Benefits of Lemon in Urdu

There’s no doubt lemons are delicious, but do you know the Health Benefits of Lemon? Here are some health benefits of lemon in Urdu, include treatment of indigestion, constipation, dental problems, throat infections, fever, internal bleeding, rheumatism, burns, obesity, respiratory disorders, cholera, and high blood pressure, while it also benefits your hair and skin.

Here you can find some great and unknown lemon benefits (lemon k faide) in Urdu Language.

لیموں کی خصوصیات، فائدے اور ٹوٹکے

لیموں کی کاشت تقریباً دنیا کے ہر حِصے میں کی جاتی ہے۔ لیموں اپنی اندر بے شمار خاصیتیں رکھتا ہے اور ماہرین طب اس کا استعمال مختلف طریقوں سے کرتے ہیں۔ مگرہماری نا قدری کی وجہ سے اسے معمولی سبزی سمجھا جاتا ہے جسے صرف ذائقہ بڑھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ لیموں قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے۔ لیموں دیکھنے میں ننھا سا نظر آتا ہے لیکن بے شمار فوائد کی وجہ سے یہ تمام پھلوں اور سبزیوں میں ممتاز حیثیت رکھتا ہے۔ اپنی افادیت کے باعث لیموں کا استعمال زمانہ قدیم سے آج تک جاری ہے۔

آج ہم آپ کو اس معمولی سمجھی جانے والی چیز یعنی لیموں کی خصوصیات اور فائدے بتائیں گے۔ اور یقینی طور پر اس کے فوائد دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

لیموں میں موجود قیمتی وٹامن

قدرت نے لیموں میں سٹرک ایسڈ، کیلشیم، پوٹاشیم، فولاد، فاسفورس اور وٹامن (a)،(b) کا خزانہ رکھا ہے. لیموں گوشت بنانے والے نشاستہ دار اور روغنی اجزاء کا نادر مجموعہ اور وٹامن (c) کا خزانہ ہے۔

لیموں سے جسم کی اندرونی صفائی

صبح بغیرکچھ کھائے پیئے ایک کپ گرم پانی میں ایک لیموں ملا کر پینا جسم کے اندر صفائی کا کام کرتا ہے اس طرح لیموں کا استعمال پیشاب میں تیزی لاتا ہے جس سے جسم میں موجود زہریلا مواد خارج ہوجاتا ہے بلکہ لیموں جسم کے مدافعتی نظام کو بھی مضبوط بنا دیتا ہے۔

لیموں سے کیل مہاسے صاف

لیموں کا استعمال کیل مہاسے پیدا کرنے والے بیکٹیریا کو زندہ نہیں رہنا دیتا۔ اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور لیموں کے رس کو براہ راست یا ایک گلاس پانی میں مکس کر جلد پر آزمائیں۔ اس سے آپ نہ صرف کیل مہاسوں سے نجات حاصل کر لیں گے بلکہ آپ کی جلد نرم و ملائم اور خوبصورت بھی ہو جائے گی۔

لیموں سے موڈ خوشگوار

لیموں میں موجود خاص جزو انسانی مزاج کو پُرسکوں رہنے میں مدد فراہم کرتا ہے، لہذا لیموں کو چائے میں نچوڑ کر یا اس کا رس براہ راست استعمال کرنے سے آپ کے مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔

لیموں خاص ہاضمہ کے لیے مفید

پانی کے ساتھ لیموں پلا کر پیا جائے تو یہ جگر کی رطوبت پیدا کرنے میں مدد دیتا ہے جو کہ غذا کو ہضم کرنے کا بہترین عنصر ہے جب کہ یہ غذا سے زہریلا مادہ بھی خارج کرنے میں مدد دیتا ہے۔

لیموں کے کچھ ٹوٹکے

* کیلشیم کی ضروری مقدار فراہم کرنے کے ساتھ پیٹ ہلکا کر کے چستی پیدا کرتا ہے .

* اگر لیموں کے رس میں 1/2 چاۓ کا چمچا شہد ملا کر استمعال کرایا جائے تو بچے موٹے ہو جاتے ہیں اور دانت بآسانی نکال لیتے ہیں.

* نزلہ زکام کی صورت میں ایک پیالی گہرے قہوے میں تھوڑا سا نمک اور لیموں کا رس ملا کر پینے سے فائدہ ہوتا ہے.

* اگر پھوڑے ،پھنسیاں نکل رہی ہوں تو علی الصبح تھوڑا سا دودھ ابال کر ٹھنڈا کریں اور اس میں لیموں کا رس ڈال کر دودھ پھٹنے سے پہلے اسے پی لیں ،جلد ہی افاقہ ہو گا.

* دانتوں پر لیموں کا رس ملنے سے دانتوں کی پیلاہٹ ختم ہو جاتی ہے اور دانت موتیوں کی طرح جگمگانے لگتے ہیں.

* سخت اور کھردرے ہاتھ پیروں پر لیموں کا رس ملنے سے ان میں نرمی پیدا ہوتی ہے،اور جلد پر لیموں کا چھلکا رگڑنے سے رنگت میں نکھار پیدا ہوتا ہے.

* لیموں کو کاٹ کر اسے آدھے حصے میں کچھ لونگ رکھ کر اسے کمرے میں رکھ دیں آپ یہ دیکھ کر حیران ہو جائیں گے کہ مچھر کمرے سے غائب ہو جائیں گے۔

* سلاد کو مزیدار اور صحت بخش بنانے کے لئے اس پر لیموں کا رس چھڑکیں، پھر آدھے گھنٹے کے لئے اسے فریج میں رکھ کر استعمال کریں۔