Health Benefits Of Garlic

Health Benefits Of Garlic

Garlic is a common ingredient in every kitchen. Garlic is low in calories and very rich in Vitamin C, Vitamin B6 and Manganese. It also contains trace amounts of various other nutrients.

Here are some amazing and surprising health benefits of garlic in Urdu, that are supported by human research studies.

 

لہسن کے ذریعے کئی بیماریوں کا علاج

زمانہ قدیم سے لہسن کا استعمال انسان کرتا رہا ہے۔ قدرتی فوائد سے مالا مال لہسن ہر دور میں اپنی افادیت کو ثابت کرتا رہا ہے۔ لہسن کا استعمال عام طور پر کھانوں میں ذائقے کے لیے کیا جاتا ہے۔ لیکن کیا آپ کو اندازہ ہے کہ یہ ایک لہسن کتنی بیماریوں میں فائدہ مند ہے؟ اور کیا آپ جانتے ہیں کہ لہسن کے کیا کیا ٹوٹکے ہیں؟

آج ہم آپ کے لیے جادوئی خصوصیات کے حامل لہسن کے لاتعداد فوائد میں سے کچھ اس آرٹیکل کے لیے ذریعے پیش کر رہے ہیں۔ خود بھی فائدہ اٹھائیں اور اپنے پیاروں کے ساتھ شئیر کر کے ان کو بھی فائدہ پہچائیں۔

– لہسن کھائیں اور نجات پائیں بلڈپریشر، کولیسٹرول اور الرجی وغیر ہ جیسی بیماریوں سے جس سے ہر کوئی ہی تنگ اور پریشان دکھائی دیتا ہے، ”لہسن ، شوگر کو بھی متناسب رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور انسان کو آئرن کی کمی اور دمے جیسی خطرناک بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔لہسن دانتوں کے درد سے بھی نجات دلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ لہسن میں پائے جانے والے ایلیسن(Allicin) نامی مادے کے باعث انسان کا نظام انہضام بھی بہتر ہوتا ہے۔ ، اور یہ موٹاپے کا شکار افراد کے لیے بھی کسی نعمت سے کم نہیں۔

– لہسن کے10 جووں کو اچھی طرح سے کچل کر پیسٹ بنا لیں پھر اسے آدھا لیٹر دودھ اور پانی میں مکس کر کے درمیانی آنچ پر گرم کرنے کے بعد اسے چھان لیں اور اس میں 3 چمچے شکر ملالیں، اس مشروب کو نیم گرم پیئں۔ ماہرین کے مطابق اس مشروب کو چند روز تک استعمال کرنے سے دمہ، جوڑوں کے درد، کھانسی، یرقان ، اعصابی کھنچاﺅاور تپ دق سمیت کئی بیماریوں سے محفوظ رہنے کے ساتھ ساتھ کولیسٹرول کو بھی کم کیا جا سکتا ہے۔

– روزانہ نہار منہ لہسن کھایا کریں۔ نہار منہ لہسن کھانے سے پیٹ میں موجود بیکٹیریا جو کہ پیٹ خالی ہونے کہ وجہ سے بہت کمزور ہو جاتا ہے اور یہ لہسن کی طاقت کے خلاف لڑ نہیں پاتاجس سے آپ صحت مند اور کئی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں گے۔ لہسن ایک قدرتی انٹی بائیوٹک ہے اور سردیوں میں اس کے استعمال سے انسان کھانسی، نزلہ ،سردی اور زکام سے محفوظ رہتا ہے۔یہ خون کو پتلا کرتا ہے جس سے آپ کا نظام دوران خون تیز رہتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ آپ کو بلند فشار خون سے بھی نجات ملتی ہے۔اگر خون کی شریانیں بند ہونے لگیں تو روزانہ خالی پیٹ لہسن کا استعمال کریں ، بہت جلد آپ کو محسوس ہوگا کہ آپ کی طبیعت بحال ہو رہی ہے۔

– گر آپ کو کان میں تکلیف ہو تو رات کو سونے سے قبل لہسن کے ایک ٹکڑے کو کاٹ کر کان میں رکھ لیں،صبح جب آپ اٹھیں گے تو کان میں درد اور تکلیف مکمل دور ہوچکی ہوگی۔جو جراثیم کان میں انفیکشن کا باعث بنتے ہیں لہسن انہیں ختم کر دیتاہے ۔یہ نسخہ جنرل آف میڈیکل سائنس میں ایک چینی ماہر نے اپنے مقالے میں شائع کیا تاہم اگر کسی قسم کی الرجی ہو تو اس نسخے کو آزمانے سے پہلے ڈاکٹرز سے ضرور مشورہ کر لیں اور بچوں پر نہ آزمائیں۔

– اگر آپ پرسکون اور بہترین نیند کے خواہاں ہیں تو لہسن تکیے کے نیچے رکھ کر سونے سے بہتر شاید ہی کوئی اور نسخہ آپ کو مل سکے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند کے مسائل سے دوچار افراد کے لئے اس مصیبت سے چھٹکارا پانے کا آسان طریقہ یہی ہے کہ وہ تکیے کے نیچے لہسن رکھ کر سوئیں۔ اس کی خوشبو دماغ پر اثر انداز ہوتی ہے اور اسے بے چینی و منفی لہروں سے پاک کرکے پرسکون کردیتی ہے۔ تو اگر آپ بھی نیند کی خرابی کے مسائل سے دوچار ہیں، یا اپنی معمول کی نیند کو مزید پرسکون بنانا چاہتے ہیں تو لہسن کا ایک ٹکڑا چھلکے سمیت تکیے کے نیچے رکھ کر سوئیں، اور پھر اس کا کمال دیکھیں۔

– لہسن کا استعمال آپ کے ناخنوں کو مضبوطی فراہم کرتا ہے۔ اس میں سلفر موجود ہوتا ہے جو آپ کے ناخنوں کو سخت بناتا ہے اور تیزی سے ناخنوں کو بڑھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ لہسن کو کرش کریں اور اسے نان ٹاکسک نیل پالش کی بوتل میں ڈالیں پھر اسے ایک ہفتے کے لئے چھوڑ دیں۔ ایک ہفتے کے بعد اس نیل پالش کو اپنے ناخنوں پر اپلائی کریں ناخنوں کو تقویت ملے گی۔

– لہسن کے اینٹی آکسیڈنٹس کیل مہاسے پیدا کرنے والے بیکٹیریا کو مار دیتا ہے۔ ایسے میں اپنے مہاسے پر کرش کیا ہپوا لہسن ملیں یا تو پھر لہسن کا ماسک چہرے پر اپلائی کریں نتیجہ آپ خود اخذ کر لیں گے۔

– لہسن ایک اینٹی انفلیمیٹری ہے جس کی وجہ سے درد اور سوجن میں راحت ملتی ہے۔ تھوڑا سا لہسن کا پیسٹ لیں اور اسے براہ راست اپنی بانچھوں یعنی ہونٹوں پر لگائیں درد میں نمایاں کمی کے ساتھ ساتھ زخم بھی ٹھیک ہوجائے گا۔ اگر آپ ایک اسپورٹس مین ہیں تو اکثر پنجوں میں درد کی بھی شکایت رہتی ہوگی۔ لیکن آپ کو بتائیں کے لہسن پنجوں کے درد سے بھی جان چھڑاتا ہے۔ آپ کو کرنا صرف یہ ہوگا کہ اپنے پنجوں پر لہسن کا پیسٹ لگائیں اور انہیں 10 منٹ کے لئے ہلکے گرم پانی میں ڈال لیں نتائج آپ کو حیران کردیں گے۔