week memory health tips in Urdu

Kamzor Hafza ka Desi Rohani Ilaj

The weakness of Memory is closely related to the age. But there are also some more reasons for this, due to which the memory power in young people is also weak. Especially the children need to strengthen their memory, which are memorizing the Quran Pak.

حافظہ کی کمزوری کا روحانی اور دیسی علاج

حافظہ کی کمزوری کا تعلق بہت حد تک عمر کے ساتھ ہے۔ لیکن اس کے علاوہ بھی کچھ وجوہات ہوتی ہیں جس کی وجہ سے کم عمر لوگوں کا بھی حافظہ کمزور ہوتا ہے۔ خاص طور پر ان بچوں کو حافظہ مضبوط اور طاقتور کرنے کی ضرورت زیادہ ہوتی ہے جو کہ قرآن پاک حفظ کر رہے ہوتے ہیں۔

اکثر اوقات ان بچوں کے سر میں بھی درد رہتا ہے۔ سر میں درد کی وجوہات نظر کی کمزوری اور بہت قریب سے دیکھ کر پڑھنا بھی ہوسکتا ہے۔ پڑھتے ہوئے چہرہ بہت قریب نہیں ہونا چاہیے۔ اس سے آنکھوں پر دباؤ پڑتا ہے۔ یہ دباؤ کبھی جلدی محسوس ہوتا ہے اور کبھی اس وقت شدت سے محسوس نہیں ہوتا تاہم اس دباؤ سے نظر کمزور ہوتی ہے۔ اس دباؤ کی وجہ سے یا نظر کی کمزوری کی وجہ سے سر میں درد بھی ہوسکتا ہے۔ نظر ضرور ٹیسٹ کرائیں اگر ضرورت ہو تو ڈاکٹر کی ہدائت کے مطابق چشمہ استعمال کریں۔

مندرجہ ذیل اشیاء کا سفوف بنا کر استعمال کریں۔

سونف، بادام(بادام بڑے سائز کے ہوں) کوزہ مصری۔ تینوں اشیاء لے کر انہیں اچھی طرح گرائنڈ کرلیں۔ بچے یہ سفوف دن میں دو تین مرتبہ خوب اچھی طرح چبا کر کھا لیا کریں۔

صبح شام اکیس اکیس مرتبہ سورہ قمر (54) کی آیت 17 کو تین تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر پانی پر دم کر کے پلائیں اور بچوں پر دم بھی کردیں۔ یہ عمل کم از کم ایک ماہ تک جاری رکھیں۔

ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی صاحب
روحانی ڈائجسٹ جولائی 2017