Litchi_Fruit

Lychee Fruit khane ke Fayde

لیچی پھل کھانے کے حیرت انگیز فوائد

لیچی کا نام سننے میں جتنا منفرد ہے، لیچی اپنی خوشبو، شباہت اور ذائقہ میں بھی تمام پھلوں میں منفرد پھل ہے۔ قیمت میں قدرے مہنگی ہونے کی وجہ سے زیادہ عام نہیں ہے۔ بازاروں میں محدود تعداد میں نظر آتی ہے اور جلد ہی غائب بھی ہوجاتی ہے۔ آج ہم آپ کو لیچی پھل کے فوائد اور خصوصیات Lychee Fruit khane ke Fayde کے بارے میں بتائیں گے۔

لیچی ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہے یہ بلند فشار خون کو قابو کرتی ہے کیونکہ اس میں شامل فلوئیڈ بلڈپریشر کو نارمل کرتا ہے۔

لیچی میں پوٹاشیم زیادہ اور سوڈیم کم پایا جاتا ہے جو کہ بلڈ پریشر کا توازن برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

لیچی میں موجود غذائیت

لیچی ایک منفرد ذائقہ دار پھل ہے لیچی میں وٹامن بی،وٹامن سی، فاسفورس، پوٹاشیم، میگنیشیم، کیلشیم، سوڈیم، زنک اور کوپر پایا جاتا ہے ۔لیچی کو سب سے پہلے کاشت کرنے والا ملک چین ہے لیکن یہ دوسرے گرم مرطوب آ ب و ہوا والے علاقوں میں بھی کامیابی سے کاشت کی جا سکتی ہے۔لیچی بھارت ،مغربی بنگال،پاکستان کے علاوہ مشرقی ایشیا ء اور جنوبی افریقہ کے کئی ممالک میں اگائی جاتی ہے۔

لیچی ہلکی سرخ گلابی رنگ کی ہوتی ہے اس کا چھلکا اتار کر اسے استعمال میں لایا جاتا ہے اس کے چھلکے کے اندر نہایت نرم ،خوشبودار اور ذائقے سے بھر پور گودا ہوتا ہے جس کی رنگت سفید ہوتی ہے۔یہ گودا جیلی نما ہوتا ہے۔جسے بچے بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔

لیچی میں چکنائی کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔ اس کے کئی طبعی فوائد بھی ہیں۔ لیچی کو ہمیشہ تازہ خرید کر ہی کھایا جائے ورنہ اس کا ذائقہ خراب ہو کر بدل جاتا ہے۔

لیچی ایک رسیلا پھل ہے اور گرمیوں کے مہینے میں اس کا جوس بنا کر پیا جا سکتا ہے جو صحت بخش ہوتا ہے۔اس کے علاوہ اس کو سلاد میں بھی شامل کر کے سلاد کا ذائقہ دوبالا کیا جا سکتا ہے۔

لیچی کے طبی فوائد

  • – ہڈیوں کے بھر بھرے پن سے محفوظ رکھتی ہے۔
  • – لیچی سے بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے۔
  • – دل و دماغ کو طاقت دیتی ہے۔
  • – کینسر سے محفوظ رکھتی ہے۔
  • – ہاضمہ درست رکھنے میں مدد گار ہے۔
  • – دوران خون کو بہتر بناتی ہے۔
  • – جگر کے کئی امراض میں کھانا مفید ہے۔
  • – یرقان کے مریضوں کے لئے فائدہ مند ہے۔
  • – وزن کی زیادتی والے افراد کے لئے مفید ہے۔
  • – چھوٹی آنت کے لئے فائدہ مند ہے اور قبض کو دور کرتی ہے۔