Pait kam karne ka Achar Recipe

Pait kam karne ka Achar Recipe

پیٹ کم کرنے والا خاص اچار

پیٹ کم کرنے کے لیے بہت سے ٹوٹکے آزمائے جاتے ہیں۔ آج ہم آپ کے لیے ایک بہت ہی خاص ٹوٹکہ لائے ہیں جو کہ کوئی دوا نہیں بلکہ ایک مزیدار اچار ہے یعنی پیٹ کم کرنے والا خاص اچار (pait kam karne ka achar) جسے آپ روزانہ اپنے کھانے کے ساتھ کھائیں۔

جدید طرز زندگی میں ہمیں بہت سی ایسی سہولیات حاصل ہیں جن کا کچھ عرصے قبل تک تصور بھی نا تھا۔ ان سہولیات اور آسائشوں سے جہاں ہماری روزمرہ کے معمولات آسان ہوئے ہیں وہیں ہمیں اس کے کچھ نقصان بھی اٹھانے پڑ رہے ہیں۔ آج کل اکثر لوگوں کا BMI Body Mass Index یعنی کہ وزن کا مقررہ معیار سے زیادہ ہے۔ پیٹ بڑھ کر توند کی شکل اختیار کر رہے ہیں جس کی وجہ سے طرح طرح کی بیماریاں بڑھتی جارہی ہیں جس میں شوگر، بلڈ پریشر، کولیسٹرول وغیرہ سرفہرست ہیں۔

دور جدید میں بڑھا ہوا پیٹ ایک المیہ ہے۔ جس نے ہر مرد و عورت کو پریشان کر رکھا ہے۔ خواتین کو عموماً بے قاعدگی حیض، زچکی اور غیر متوازن خوراک کھانے اور ورزش نہ کرنے کی صورت میں موٹاپے کا سامنا کرنا پڑھتا ہے۔ جبکہ مرد حضرت کوبھی غیر متوازن خوراک کھانے اور ورزش نہ کرنے کی صورت میں موٹاپے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

پیٹ کم کرنے کے لیے اچار (pait kam karne ka achar) بنانے کا طریقہ مندرجہ ذیل ہے:

اجزاء:

  • – کریلے، ایک پاؤ
  • – شلجم، ایک پاؤ
  • – کچا پپیتا، ایک چھٹانک
  • – میتھی، ایک چائے کا چمچ
  • – کلونجی، ایک چائے کا چمچ
  • – سفید زیرہ، ایک چائے کا چمچ
  • – رائی دانہ، ایک چائے کا چمچ
  • – سرکہ حسبِ ضرورت

اچار بنانے کا طریقہ:

کریلے،شلجم اور کچے پپیتے کو سلائس کی طرح کاٹ کر چند ٹکڑے کرلیں۔ شلجم،کریلا اور پپیتے کو اچھی طرح خشک کرنے کے بعد اچار بنائیے اس میں پانی بالکل نہیں ہونا چاہیے۔ پھر اس میں میتھی، کلونجی، سفید زیرہ اور رائی دانے کو کُوٹ کر اس میں ملادیں۔ ان تمام اجزاء کو ایک جار میں بھردیں۔ پھر اِس میں سرکہ اتنا ڈالیں کہ یہ تمام اجزاءاچھی طرح سرکے میں ڈوب جائیں.

اس جار کو دن میں 2بار ہلائیں یہ اچارکم از کم 7دن میں پوری طرح تیار ہوگا. جب یہ اچار تیار ہوجائے تو اِسے کھانے کے ساتھ استعمال کریں اس اچار کے استعمال سے پیٹ کم ہوجاتا ہے.