Ramadan drinks

Ramadan Special Mashrobat

گرمیوں کے روزوں کے لیے بہترین مشروبات

رمضان المبارک کا مہینہ اس سال بہت ہی گرم موسم میں آیا ہے۔ گرمیوں کے روزوں میں سب سے بڑا مسئلہ جسم میں پانی کی کمی اور پیاس کا ہوتا ہے۔ اس مضمون میں ہم کچھ ایسے مشروبات کا ذکر کریں گے (Ramadan Special Mashrobat) جن کو آپ سحری اور افطاری میں استعمال کرکے جسم میں پانی کی کمی اور روزے میں پیاس جیسے مسائل کا توڑ کر سکتے ہیں۔

موسم گرما کی شدت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے اور رمضان المبارک میں روزے داروں کو بھی اس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ مگر سحر اور افطار کے وقت ذیل میں دیے گئے یہ مشروبات کا استعمال آپ کو اس شدید گرمی سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے۔

لیموں پانی

Ramadan Special Mashrobat

لیموں پانی دنیا بھر کا مقبول ترین مشروب ہے جو کہ جسم کو توانائی سے بھرپور بنانے کے ساتھ ساتھ پیاس کو بھی مٹاتا ہے۔ لیموں پانی وٹامن سی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے جبکہ نظام ہاضمہ کو بھی بہتر کرتا ہے۔ اس مشروب کے استعمال سے جسم کی صفائی بھی ہوتی ہے جبکہ رمضان میں سینے میں جلن یا پیٹ پھولنے کی عام تکلیف کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

ناریل پانی

coconut-water
coconut-water

تازہ ناریل کا پانی زبان کا مزہ بھی دوبالا کرتا ہے۔ یہ شفاف سیال روزے کے طویل دورانیے کے بعد جسم کو ڈی ہائیڈریشن سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔

لسی

Ramadan Special Mashrobat

لسی کو تو گرمیوں کا ہی مشروب کہا جاتا ہے، دہی سے بننے والا یہ مشروب میٹھا یا نمکین ہوسکتا ہے، جو کہ نظام ہاضمہ کو بہتر کرنے کے ساتھ جسم کو توانائی سے بھی بھرپور بناتا ہے۔

گنے کا رس

sugarcane-juiceگنے کا رس گرمی کی شدت بھگانے کے لیے بہترین مشروب ہے جو کہ انرجی ڈرنک کی طرح ہی کام کرتا ہے۔ ایک گلاس گنے کا ٹھنڈا رس روزے کے بعد جسم میں توانائی کی کمی کو دور کرتا ہے، اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہونے کی وجہ سے یہ جگر کو طاقت دیتا ہے جبکہ زہریلے مواد کو جسم سے باہر نکالتا ہے۔

ستو

sattu-drinkافطار میں گڑ اور ستو کا شربت آپ کو انتہائی فرحت بخشتا ہے۔ ستو گرمی کا توڑ کرتا ہے۔ تھنڈا اور میٹھا شکر اور ستو کا شربت جسم کی گرمی کو مارتا ہے اور توانائی کو فوری بحال کرتا ہے۔