Rang Gora Karne ke Gharelu Tarika

Rang Gora Karne ke Gharelu Tarika

رنگ گورا کرنے کے گھریلو طریقے

اگرچہ خوبصورتی گوری رنگت کی محتاج نہیں ہے، لیکن پھر بھی گوری رنگت خوبصورتی میں چار چاند ضرور لگادیتی ہے۔ ہمارے یہاں عام طور پر گوری رنگت حاصل کرنے کے لیے طرح طرح کی کریمیں استعمال کی جاتی ہیں۔ جن سے اکثر اوقات وقتی طور پر تو فائدہ حاصل ہوتا ہے، مگر پھر اس کے سائیڈ افیکٹس اور دوسرے مسائل کا باعث بن جاتے ہیں۔

ہر کسی کی جلد دوسرے سے مختلف ہوتی ہے اس لیے ضروری ہے کہ اگر آپ اپنے چہرے کے مسائل کے لیے کوئی کریم یا فارمولہ استعمال کرنا ہی چاہتے ہیں تو معالج سے مشورہ ضرور کریں۔ آج ہم آپ کے لیے کچھ ایسے گھریلو ٹوٹکے لے کر آئے ہیں جن کا استعمال آسان بھی ہے اور کم خرچ بھی، ساتھ ہی کوئی سائیڈ افیکٹس بھی نہیں ہیں۔ لیکن اگر آپ کو معمولی سی بھی کوئی تکلیف ہو تو فوری طور پر اس کا استعمال ترک کردیں۔

  • – کسی برتن میں آلو کا رس نکال لیں اور اس کو اپنے چہرے پر ایسے لگائیں جیسے آپ بلیچ لگاتی ہیں۔پندرہ منٹ سے آدھا گھنٹہ تک لگا رہنے دیں پھر منہ دھو لیں۔ یہ تقریباً روزانہ ایسے ہی عمل کرنا ہے۔ چند دنوں میں رنگ سفید ہونا شروع ہو جائے گا۔
  • – دوسری چیز بھی گھر میں موجود ہوتی ہے یعنی ٹماٹر بمع گودا لے کر اپنے چہرے پر لیپ کریں۔ یہ بھی چہرہ کی رنگت نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
  • – لیموں کا رس اور شہد برابر مقدار میں لیکر مکس کر لیں اور اسکو اپنے چہرے پر اپلائی کریں۔ اس سے بھی رنگ گورا ہونے میں مدد ملے گی۔
  • – اگر آپ کی جلد چکنی ہے تو پھر آپ کھیرے کا رس لیں اور اس میں لیموں کا رس ملا کر چہرے پر لیپ کریں۔
  • – اگر آپکے چہرے پر چکن پاکس کے داغ ہوں تو اس کے لئے آپ کوکونٹ کا پانی لیکر اس سے چہرہ صاف کریں۔
  • – ایک چمچ خشک دودھ، لیمن کا جوس، بادام کا آئل لیکر ملا لیں اور چہرہ پر لگائیں۔ پندرہ منٹ تک لگا رہنے دیں پھر منہ پانی صاف کر لیں۔
  • – لیمن کے جوس میں ہلدی ملا کر پیسٹ بنا لیں اور اس کو چہرہ پر لگائیں۔ اس سے بھی رنگت نکھر تی ہے۔ دس منٹ لگا رہنے دیں پھر پانی سے منہ دھو لیں۔
  • – اس کے علاوہ شہد میں بلائی ملا کر رات کو سوتے وقت لگائیں کچھ دیر بعد ہلکا مساج کر کے اتار لیں۔اس سے نہ صرف رنگت اچھی ہو گی بلکہ دانوں اور داغ دھبوں میں بھی فرق پڑ جائے گا۔
  • – روزانہ گاجر کھائیں یا پھر گاجر کا جوس نکال کر پئیں۔ یہ بھی رنگ گورا کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔
  • – پودینے کی پتیاں پانی میں ڈال کر ابال لیں اور ان کو نہار منہ پی لیں۔ یہ بھی رنگت بہتر کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔
  • – ایک اور طریقہ جس آپ کی جلد کے تمام مسام صاف ہو جاتے ہیں۔ ایک دیگچی میں پانی لی کر ابال لیں اب اس سے چہرہ پر بھاپ لیں یاد رکھیں پانی زیادہ گرم نہ ہو۔