Skin Care from Your Kitchen

Skin Care from Your Kitchen

جلد کی حفاظت آپ کے کچن میں موجود

جلد کی حفاظت کرنے اتنی ہی ضروری ہے جتنی کے آپ کی صحت کی۔ آپ کی صحت اگر بہترین رہے گی تو آپ کی جلد بھی خوبصورت اور چمکدار رہے گی۔ اکثر خواتین کا دن کا ایک بڑا حصّہ ان کے کچن میں گزرتا ہے۔ اب اگر وہ یہ کہیں کہ ہمیں وقت نہیں ملتا کہ اپنی جلد کی حفاظت کے لیے کچھ جتن کر سکیں تو سن لیں کہ اب آپ کا یہ بہانہ نہیں چلے گا۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ کچن میں موجود بہت سی چیزیں ذائقہ بڑھانے کے ساتھ ساتھ جلد کے مسائل حل کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ بہت سے مصالحوں میں بڑی مقدار میں اینٹی اوکسی ڈنٹ ، اینٹی انفلیمیٹری ایجنٹ اور بالوں اور جلد کو توانا رکھنے والے اجزاء موجود ہوتے ہیں۔آئیے دیکھتے ہیں کہ جڑی بوٹیاں اور مصالحے جلد کی سوزش اور جھائیوں کو دور کر کے کس طرح اسے چمکدار بنادیتے ہیں۔

بابونہ (Chamomile):

Skin Care from Your Kitchenبابونہ میں قدرتی طور پر اینٹی انفلیمیٹری اجزاء موجود ہیں جو جلد کی سوزش، خارش ، سرخی اور سوجن کو ختم کرتے ہیں۔ گل بابونہ کی چائے اپنے اندر جلد کے لیے بے انتہا افادیت رکھتی ہے۔ کیمو مائل منہ اور تھوڑی کے آس پاس ، سرخی ، خارش ، جلن یا دھاپڑ پڑجانے کی وجہ سے ہونے والی سوزش کو فوری آرام پہنچانے والی جڑی بوٹی ہے۔ جلد کے اس مسئلے کے علاج کے لیے کیمو مائل کا ٹی بیگ ابلتے ہوئے پانی میں ڈال کر۲سے ۳ منٹ تک پکائیں پھر اس ٹی بیگ کو ایک چھوٹے برتن میں رکھ کرفریج میں رکھ دیں۔ جب ٹی بیگ ٹھنڈا ہوجائے تو اسے متاثرہ جگہ پر ملیں فوری آرام آئے گا۔

سبز چائے (Green Tea):

Skin Care from Your Kitchenسبز چائے میں وافر مقدار میں کیٹ چن ہوتا ہے جو جلد پر اینٹی انفلیمیٹری، اینٹی اوکسی ڈنٹ اور اور اینٹی ایجنگ اثرات مرتب کرتی ہے۔ گرین ٹی جلد کی سطح کو موٹا کرنے میں مدد دیتی ہے۔ یہ زخموں کو تیزی سے بھرنے اور ہموار کرنے میں مددگار ہوتی ہے۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ایسا لوشن یا سیرم (جس میں گرین ٹی شامل ہو) باہر دھوپ میں نکلنے سے ۳۰ منٹ پہلے لگا لیا جائے تو دھوپ سے جلد کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔ اگر آپ کئی گھنٹوں کے لیے باہر جائیں تو سن اسکرین کے ساتھ گرین ٹی ملا کر چہرے پر لگائیں۔

سونف (Fennel) :

Skin Care from Your Kitchenسونف وہ جز یا مصالحہ ہے جس کے ذریعے آپ کی جھریوں کا مکمل خاتمہ ہوسکتا ہے اس کے ساتھ ساتھ سونف کے ذریعے آپ کا نظامِ ہاضمہ بھی بہتر ہوتا ہے. جھریاں ختم کرنے کے لیے آپ کوایک پین میں پانی گرم کریں اور اس میں ایک مٹھی سونف شامل کرکے اس پانی کو جوش دے دیں۔
جب بھی آپ صبح سو کے اٹھیں تو اپنا چہرہ اس سونف کے پانی سے دھو لیں. اس پانی کو ان جگہوں پر زیادہ لگائیں جہاں جھریاں موجود ہیں. اس سونف کے پانی کے ذریعے آپ کی جھریاں یقینی طور پر ختم ہوجائیں گی اورآپ کی جلد نرم و ملائم ہوجائے گی. اس سونف کے پانی کے نتائج سے آپ خود بھی حیران رہ جائیں گے۔

مرچ (Chili Pepper):

Skin Care from Your Kitchenہری مرچ، پیپریکا، جیلاپینو نہ صرف کھانے کوذائقہ دیتے ہیں بلکہ ہماری جلد کی بھی حفاظت کرتی ہیں۔اس مرچ میں وٹامن اے اور سی موجود ہوتا ہے جو جلد کے فری ریڈیکلز کو ختم کرتا ہے جلد کو تر و تازہ رکھتا ہے۔ رنگ برنگی مرچوں میں کیپ ساسن ہوتا ہے جوسن اسکرین کا کام دیتا ہے اور جلد کو الٹراوائلٹ ریز سے بچاتا ہے۔جلد کو خوبصورت اور جھریوں سے پاک کرنے کے لیے اپنے کھانے میں ان مرچوں کا استعمال کریں۔

ہلدی (Turmeric):

Skin Care from Your Kitchenہلدی کا استعمال مصالحے کے طور پرکیا جاتا ہے لیکن اس میں وافر مقدار میں اینٹی اوکسی ڈنٹ کرسومن موجود ہے۔ تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ متاثرہ جلد پر ہلدی کا استعمال نہ صرف جلد کو صحت یاب کرتا ہے بلکہ اس پر پڑ جانے والے سیاہ نشان بھی ختم کرتا ہے۔ اپنے کھانے، سبزی اور سوپ میں ہلدی کا استعمال کریں اس کے علاوہ دودھ کے ساتھ پکا کر پئیں یا پھر ادرک اور ہلدی کی چائے بھی پی جاسکتی ہے۔