Sugar Diabetes ka Desi aur Azeemi Rohani Ilaj

Sugar Diabetes ka Desi aur Azeemi Rohani Ilaj

If show signs of illness such as diabetes or high blood pressure then you should try to control it. If the blood test shows that blood sugar increased, it can be cured by proper diet and exercise. Use of cinnamon to control sugar has been found very useful. Avoid sugar and do daily exercise or walk to forty to forty-five minutes is necessary. Here you can read Sugar ka Desi Rohani Ilaj in Urdu and English.

How the use of cinnamon to control Diabetes.

Buy cinnamon (Ceylon) from market and make the grind fine powder. Take quarter tea spoon cinnamon powder daily in the morning on an empty stomach with plain water. After use powder should not eat anything for five minutes.

Recite twenty one times Surat Al Quraish daily before sleep with 3 times Darood Sharif before and after and pray to God for health. Recite continue Ya Sahfi Ya Salam every time.

شوگر کا دیسی اور عظیمی روحانی علاج

کوئی بھی بڑی بیماری جیے کہ ذیابیطس یا بلڈ پریشر کی علامات ظاہر ہو تو اس بیماری کا انکار کرنے کے بجائے اس پر قابو پانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ بیماری کوئی بھی ہو اس کا علاج یا پھر اس پر کنٹرول بہت ضروری ہے۔ اگر آپ کو معلوم ہوجائے کہ آپ کے خون میں شکر کی مقدار مقررہ حد سے زیادہ ہے تو یہ مناسب پرہیز اور ورزش سے ٹھیک ہوسکتی ہے۔ یہاں ہم آپ کو شوگر کا دیسی اور روحانی عظیمی علاج (Sugar ka desi aur azeemi rohani ilaj) بتارہے ہیں جو کہ روحانی ڈائجسٹ ستمبر 2015 میں جناب وقار یوسف عظیمی صاحب نے ایک مریض کو بتایا ہے۔

شوگر کی اگر ابھی ابتدا ہے یا ابھی اس بیماری کی بہت زیادہ خرابیاں پیدا نہیں ہوئی ہیں تو اس کو کنٹرول اور ختم کرنے کے لیے دارچینی کا استعمال بہت مفید پایا گیا ہے۔ لیکن یہ ضروری ہے کہ علاج سے ساتھ ساتھ مکمل پرہیز کیا جائے اور روزانہ ہلکی ورزش یا چالیس پینتالیس منٹ تک تیز قدموں سے چہل قدمی کی جائے۔ اس سے آپ کو خون میں شکر کی مقدار کو کنٹرول کرنے میں آسانی ہوگی۔

شوگر کا دارچینی سے علاج

دارچینی کے استعمال کا طریقہ نوٹ کرلیں۔
دارچینی سیلونی بازار سے خرید لیں اور کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں۔ دارچینی کا یہ سفوف روزانہ صبح نہار منہ ایک چوتھائی ٹی اسپون یعنی چائے کا چھوٹا چمچ سادہ پانی کے ساتھ لے لیں۔ یہ سفوف لینے کے بعد بیس سے پچیس منٹ تک کوئی چیز نا کھائیں۔

شوگر کا روحانی علاج

روز رات کو سونے سے پہلے اکیس مرتبہ سورہَ قریش تین تین مرتبہ درود شریف اول و آخر کے ساتھ پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لیں اور بیماری سے نجات کی دعا کریں۔ اس کے علاوہ چلتے پھرتے وضو بے وضو کثرت سے یا شافی یا سلام کا ورد کرتے رہیں۔