tarbooz_ke_Beej

Tarbooz ke beej ka Kahwa

تربوز کے بیجوں کا قہوہ کے حیران کن فائدے

سخت گرمی میں اگر ٹھنڈا میٹھا تربوز کھانے کو مل جائے تو طبعیت کو ایک لاجواب قسم کی تسکین مل جاتی ہے۔ تربوز کا گودا اپنے اندر لاتعداد غذائی خصوصیات رکھتا ہے جو انسانی صحت کے لیے بے انتہا فائدہ مند ہے۔ لیکن آج ہم آپ کو تربوز کے بیج کا ایک ایسا قہوہ بنانا (Tarbooz ke beej ka Kahwa) سکھائیں گے جو کہ تربوز سے بھی زیادہ فائدہ مند ہے۔

تربوز میں وٹامن سی، پینٹوتھےنک ایسڈ، کاپر، بائیوٹین، پوٹاشیم، وٹامن اے، وٹامن B-1، وٹامن B-6 اور میگنیشم پایا جاتا ہے، اور یہ اجزاءاس کے بیجوں میں بھی پائے جاتے ہیں۔ تربوز کے بیج فیٹی ایسڈ ز، Essential پروٹین، میگنیشم، پوٹاشیم، میگنیزم، آئرن، زنک، فاسفورس، تھایامین، نیاسین اور فولیٹ جیسے اجزا سے بھی بھرپور ہوتے ہیں۔

تربوز کے بیج کا قہوہ کی ترکیب (Tarbooz ke beej ka Kahwa)

یہ قہوہ بنانے کے لیے تربوز کے 20سے 30بیج لے کر انہیں پیس لیجیے اور پھر تقریباً 8کپ پانی میں یہ سفوف ڈال کر اسے 15منٹ تک ابالئے۔ بس قہوہ تیار ہے۔

اس قہوے کو دو دن تک حسب منشاءاستعمال کیجئے۔ تیسرے دن وفقہ کیجئے اور اس کے بعد پھر دو دن استعمال کیجئے۔ چند دن تک اس کا استعمال جاری رکھیئے، مگر ہردو دن بعد ایک دن کا وقفہ لازمی ہے۔

تربوز کے بیج کے فائدے

– تربوز کے بیجوں کا قہوہ مثانے اور گردے کے مریضوں کے لیے بہت فائدہ مند ہیں۔ یہ دل کو طاقت دیتا ہے اور بلڈ پریشر کے مسائل کو کم کرتا ہے۔ ا س میں اینٹی آکسیڈنٹ پائے جاتے ہیں جو جلد کو ترو تازہ رکھتے ہیں اور رنگت کو نکھارتے ہیں۔

– آپ جلد کی عمومی صفائی کے لیے بھی اسے استعمال کر سکتے ہیں۔ روئی کو بھگو کر جلد پر نکلنے والے دانوں کی اوپر اس محلول کو لگا نے سے جلد کے دانے ختم ہوجاتے ہیں۔

– تربوز کا قہوہ پینے سے آپ کے بال بھی مضبوط ہوتے ہیں جبکہ سر کی جلد کی خشکی ختم ہوجاتی ہے۔ یہ قہوہ آپ کو بلڈ پریشر اور دل کے مسائل سے محفوظ رکھتا ہے جبکہ قوت مدافعت میں اضافہ کر کے بیماریوں سے بچاتا ہے۔

– یہ قہوہ مردوں کے لئے ایک تحفہ ہے۔ تربوز کے بیجوں میں پایا جانے والا خاص جزو لائکوپین مردانہ طاقت میں اضافہ کرتا ہے اورجسم کو طاقت دے کر انسان کو ہشاش بشاش رکھتا ہے۔