Tonsils or Tonsillitis Home Remedies

Tonsils or Tonsillitis Home Remedies

Tonsillitis is a common childhood illness but teenagers and adults can get it too. It usually goes away on its own after a few days. Tonsillitis is an infection of the tonsils that is typically due to contraction of a virus or some other type of bacteria. The tonsils are two particularly small glands, one on each side of the throat.

The glands can be seen at the back of the mouth in between two membranes that run towards the palate. Tonsillitis can be temporary or long-lasting.
Here you can find some easy home remedies to cure tonsils or tonsillitis by just using some foods.

 

ٹانسلز یا گلے کے غدود کا سوج جانا

گلے میں تلوے کے نیچے دو غدود ہوتے ہیں۔ منہ کا وہ حصہ جو گلے کے اندر جاتا ہے وہاں زبان کے اطراف میں پیدائشی طور پر دو ٹانسلز موجود ہوتے ہیں اور یہ ہر شخص میں موجود ہوتے ہیں. ان میں سے ایک کبھی کبھی سوج جاتی ہے، جس سے کھانا پینا مکل ہوجاتا ہے۔ اور اس سے نگلنے میں درد ہوتا ہے۔ بخار ہوجاتا ہے۔ ان کو ہی ٹانسلائٹس کہا جاتا ہے۔ اس کے ہوجانے پر مریض کو برف جیسی ٹھنڈی چیزیں نہیں دینی چاہیئں۔ ٹانسلز جسم کے ضروری حصے ہیں۔ جہاں تک ہوسکے ان کا آپریشن نہیں کرانا چاہئے۔ یہ علاج اور غذا کے ذریعے علاج سے ٹھیک ہوجاتے ہیں۔ کیسا بھی علاج چل رہا ہو، غذا کے ذریعے علاج میں بتائی گئی چیزوں کا استعمال مفید ہے۔

ٹانسلز یا گلے کے غدود کا غذا سے علاج

تلسی:
ٹانسلزاور گلے کے دوسرے امراض سے بچاؤ کے لیے تلسی کا ہار بنا کر پہننا چاہئے۔ اس سے یہ امراض لاحق نہیں ہوتے۔

انناس:
ٹانسلز، گلے میں سوجن ہونے پر انناس کے استعمال سے فائدہ ہوتا ہے۔

لہسن:
ٹانسلز ہونے پر لہسن کو باریک پیس کر گرم پانی میں ملا کر غرارے کرنے سے فائدہ ہوتا ہے۔

گاجر:
ٹانسلز یعنی گلے کی سوجن گاجر کا رس پینے سے ٹھیک ہوجاتی ہے۔ دانت بھی مضبوط رہتے ہیں۔

سنگھاڑا:
سنگھاڑے میں آیوڈین زیادہ ہوتی ہے۔ گلے کی بیماریوں میں اور ٹانسلز میں اسے کھانا چاہیے۔ بہت فائدہ مند چیز ہے۔

پھٹکری:
گرم پانی میں پھٹکری اور نمک ڈال کر غرارے کریں، اس سے ٹانسلز ٹھیک ہوجاتے ہیں۔

نمک:
گرم پانی میں نمک ڈال کر غرارے کرنے سے ٹانسلز، گلے میں درد اور سوجن میں فائدہ پہنچتا ہے۔ ٹانسلز میں جب تک درد ہے، روزانہ غرارے کرتے رہنا چاہئے۔

گلیسرین:
گرم پانی میں گلیسرین ملاکر غرارے کرنے سے ٹانسلز میں فائدہ ہوتا ہے۔

چائے:
چائے کی پتی کو ابال کر چھان کر اس کے پانی سے بھی غرارے کرنے سے بہت فائدہ ملتا ہے۔